اگر تل ابیب نے غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی بازیابی کی کوشش کی تو انہیں ہلاک کیا جاسکتا ہے: حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

 MARCH 25: Smoke rises after Israel conduct attack over residential area of the Nuseirat refugee camp in Gaza Strip on March 25, 2025. Photojournalist:Moiz Salhi

حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تل ابیب نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کی کوشش کی تو انہیں ہلاک کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، لیکن صہیونی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل نے جب بھی بزور قوت اپنے قیدیوں کو بازیاب کرانے کی کوشش کی تو انہیں تابوت میں واپس بھیجا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ اگر حماس نے قیدیوں کو رہا نہ کیا تو وہ غزہ کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیں گے۔

نیتن یاہو نے پارلیمان کو بتایا کہ حماس ہمارے یرغمالیوں (قیدیوں) کی رہائی سے جتنا انکار کرے گی اتنا ہی ہم دباؤ ڈالیں گے، اس میں ان علاقوں پر قبضہ اور دیگر اقدامات بھی شامل ہیں جن کی میں یہاں وضاحت نہیں کروں گا۔

 

جدید تر اس سے پرانی