واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے، رومیسہ کو گزشتہ روز میسا چیوسٹس میں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے الباما یونیورسٹی کے ایرانی طالب علم کو حراست میں لینے اور ویزہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب، اسرائیل نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی.
اسرائیلی فورسز نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔