سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Aleema Khan. Photo: Dawn

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان 

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

تاہم آج علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا  کیس میں تحریکِ انصاف کا کوئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوا۔

جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس، فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے 16 ارکان کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی انتظار کرتی رہی لیکن طلب کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کےحوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں اور جےآئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے تحت بنائی گئی ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی