
لاہور (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
2013 کا تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ضرورت نہ ہوتی۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ طویل وقفے کے بعد قائد ن لیگ سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
دو روز قبل بھی میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کی تھیں، ملاقات کرنے والوں میں ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔