کراچی ( آئی آر کے نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان
کو شکست کی بری وجہ بتادی۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہماری سوچ سے کہیں
گنا بڑا ہدف دے دیا تھا۔ ہمارا پلان تھا کہ کیوی ٹیم کو 260 رنز تک محدود رکھیں
گے۔ مگر کیوی بلے باز ولی یانگ اور لیتھم کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے
ہوشیاری سے بیٹنگ کی، جس کی وجہ سے وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے، وکٹ شروع
میں بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی لیکن ینگ اور لیتھم کی اننگز نے فیصلہ کن کردار
ادا کیا۔
انہوں نے کہ ہم نے اپنے پلان کے مطابق ابتداء میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں
بھی گرادی تھیں مگر آخری اوورز میں ہمارے بالرز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی
وجہ سے نیوزی لینڈ نے ایک بڑا ہدف دے دیا۔
انہوں نے شکست کی وجوہات پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے 2بار
اپنا ردھم کھویا، پہلے باؤلنگ کے آخری اوورز میں اور پھر بیٹنگ کے پاور پلے میں،
جہاں فخر زمان کا نہ ہونا ایک بڑا نقصان ثابت ہوا۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں جس کی وجہ سے آج کے میچ
میں ہم پر دباؤ تھا، یہ میچ ختم ہوگیا، اب اگلا میچ ہمارے لیے ایک عام میچ کی طرح
ہے۔
فخر زمان کی انجری کے سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ انکے حوالے سے
ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، رپورٹس کے بعد ی چیزیں واضح ہوسکیں گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان
کو 60 رنز سے ہرا دیا ہے، قومی ٹیم کا اگلا میچ دبئی میں 23 تاریخ کو بھارت کے
خلاف ہے۔